اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jashne Nabi Programme اجمیر میں جشن نبی پاک کا انعقاد - تنظیم انجمن محبین اہلبیت

اجمیر میں جشن عید میلادالنبی کے موقع پر تنظیم انجمن محبین اہلبیت کے زیراہتمام ایک روزہ جشن نبی پاک کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شہر کے علما سمیت میڈیا کے نمائندوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ Jashne Nabi Programme

اجمیر میں جشن نبی پاک کا انعقاد
اجمیر میں جشن نبی پاک کا انعقاد

By

Published : Nov 2, 2022, 4:08 PM IST

اجمیر:راجستھان کے اجمیر میں جشن عید میلادالنبی کے موقع پر تنظیم انجمن محبین اہلبیت کے زیراہتمام ایک روزہ جشن نبی پاک کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شہر کے علما سمیت میڈیا کے نمائندوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔Religious Jashne Nabi Programme Held In Ajmer In Rajasthan

اجمیر میں جشن نبی پاک کا انعقاد

اسے قبل تقریب میں محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، عاشق رسول نے نعت اور منقبت بھی پیش کی گئی۔ اس محفل میں نورانی منظر دیکھا گیا اور علمائے اکرام نے اپنی ذہانت سے لوگوں کو نبی پاک کے نقش قدم پر چلنے اور انسانیت بچانے کا پیغام دیا۔

پروگرام کے کنوینر احسن مرزا اور معین مرزا ارشدی کے مطابق پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پوری دنیا کے لئے رحمت بن کر تشریف لائے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تمام مذاہب کے لوگ ان کا احترام کرتے ہیں۔ ایسے میں ہر شخص کو نبی پاک کی سیرت سے سچائی اور دیانت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ مرزا ارشدی نے کہا کہ پروگرام میں ریاستی سطح پر معززین کو اعزاز سے نوازا گیا۔
مزید پڑھیں:Students Felicitated in Jaipur استقبالیہ تقریب میں طلبا کی حوصلہ افزائی

اس موقع پر شاہی قوال اسرار حسین نے صوفیانہ کلام بھی پیش کیا۔ محفل میں چشتیہ شجرہ بھی پڑھا گیا اور آخر میں بارگاہ رسالت مآب میں درود و سلام پیش کرتے ہوئے ملک میں امن کی دعائیں مانگی گئیں ۔لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔Religious Jashne Nabi Programme Held In Ajmer In Rajasthan

ABOUT THE AUTHOR

...view details