راجستھان کے ضلع اجمیر میں واقع خواجہ صاحب کی درگاہ کی مسجدوں میں عید الاضحی کی نماز ادا نہیں کی گئی لیکن سالانہ دربار میں کھلنے والا جنتی دروازہ قدیمی روایت کے مطابق فجر کی نماز کے بعد کھول دیا گیا۔
اجمیر: عید الاضحی کے موقع پر کھولا گیا جنتی دروازہ - خواجہ غریب نواز
عالمی شہرت یافتہ صوفی حضرت سلطان الہند خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں عید الاضحی کے موقع پر جنتی دروازہ کھولا گیا اور غلاف کعبہ آستانہ شریف زیارت کے لیے رکھا گیا۔
image
فی الحال درگاہ عام زائرین کے لیے 31 اگست تک بند ہے لیکن خادمین خواجہ کی جانب سے آستانہ شریف کی تمام رسم و رواج قدیم روایت کے مطابق انجام دی جا رہی ہیں۔