اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان : بجٹ سے اقلیتی طبقہ مایوس

راجستھان حکومت کے ذریعہ گزشتہ روز بجٹ پیش کیے جانے کے بعد جماعت اسلامی ہند نے بجٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے۔ بی جے پی سے تو ہم لوگ کوئی امید رکھ نہیں سکتے، لیکن کانگریس بھی مسلسل طور پر اقلیتوں کو نظرانداز کر رہی ہے۔

بی جے پی سے امید نہیں، کانگریس بھی اقلیتوں کو نظر انداز کر رہی ہے
بی جے پی سے امید نہیں، کانگریس بھی اقلیتوں کو نظر انداز کر رہی ہے

By

Published : Feb 25, 2021, 12:50 PM IST

یاست راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے گزشتہ روز راجستھان اسمبلی میں اپنی حکومت کا تیسرا بجٹ پیش کیا۔ لیکن اس بجٹ میں اقلیتوں کے لیے کوئی بڑا اعلان نہیں کیے جانے پر اب اقلیتی طبقے کے درمیان مایوسی ہے۔

بی جے پی سے امید نہیں، کانگریس بھی اقلیتوں کو نظر انداز کر رہی ہے


جماعت اسلامی ہند کی ریاستی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اقبال صدیقی کا ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران کہنا ہے کہ جب بھی کوئی بجٹ بنایا جاتا ہے تو وہ سوچ سمجھ کر بنایا جاتا ہے۔بی جے پی سے تو ہم لوگ کوئی امید رکھ نہی سکتے لیکن جس طرح سے کانگریس نے اقلیتوں کو نظرانداز کیا ہے وہ بھی اس بجٹ میں ظاہر ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کی بی جے پی سے کوئی شکایت نہیں کر سکتے لیکن کانگریس مسلسل طور پر اقلیتوں کو نظرانداز کر رہی ہے، چھوٹی موٹی چیزیں دے کر مسلمانوں کو خوش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ راجستھان حکومت کی اس بجٹ میں مدرسوں کے لئے کچھ نہیں ہے، راجستھان وقف بورڈ کے لئے کچھ نہیں ہے اور گزشتہ کئی ماہ سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ اردو کو لے کر احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں، لیکن پھر بھی اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ اسکول اور دیگر اسکیم سے متعلق اعلانات ضرور کیے گئے ہیں، لیکن وہ سبھی اعلان تو گزشتہ بجٹ میں بھی شامل کئے گئے تھے، ان کا کہنا ہے کہ کوئی نئی بات اس بجٹ میں ہم لوگوں کو نظر نہیں آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details