اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سی اے اے اور این آر سے کی مخالفت کرتے رہیں گے' - جماعت اسلامی ہند کے قومی صدر سید سعادت اللہ حسینی کی خبر

ریاست راجستھان کے جے پور میں جماعت اسلامی ہند کے قومی صدر سید سعادت اللہ حسینی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکزی حکومت کو جو کرنا ہے وہ کرتی رہے، ہم شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کی مخالفت کرتے رہیں گے۔

ریاست راجستھان کے جے پور میں جماعت اسلامی ہند کا پریس کانفرنس
ریاست راجستھان کے جے پور میں جماعت اسلامی ہند کا پریس کانفرنس

By

Published : Jan 6, 2020, 11:46 PM IST

جماعت اسلامی ہند کے قومی صدر سید سعادت اللہ حسینی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم ان تمام غیر جی جے پی ریاستوں کے وزیر اعلی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے ساتھ ساتھ جو نیا این پی آر لایا جا رہا ہے اس کو بھی نافذ نہ کرنے کا اعلان کریں۔

ریاست راجستھان کے جے پور میں جماعت اسلامی ہند کا پریس کانفرنس

ان کا کہنا ہے کہ اگر غیر جی جے پی ریاستوں کے وزیر اعلی اعلان کرتے ہیں کہ ہم اپنے اپنے ریاست میں نافذ نہیں کریں گے تو مرکزی حکومت تک یہ پیغام جائے گا کہ ریاست کی جو عوام ہے وہ اس قانون کو پسند نہیں کر رہی ہے۔

سید سعادت اللہ کا کہنا ہے کے ہم شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کو لے کر مخالفت کرتے رہیں گے جب تک حکومت اس کو ختم کرنے کا اعلان نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت سے بھی یہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ اعلان کریں کہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے ساتھ ساتھ این پی آر کو بھی نافذ نہیں کریں گے۔

گزشتہ رات کو دہلی میں واقع جے این یو میں طلبا پر ہوئے حملے پر سید سعادت اللہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں یونیورسٹیز میں طلبا پر جس طریقے سے حملہ ہو رہا ہے وہ بہت زیادہ غلط ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پورے معاملے کی جانچ کروائی جائے اور ملزموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details