ریاست راجستھان کے ضلع جیسلمیر کے پوکرن فیلڈ فائرنگ رینج میں مشق کے دوران توپ کے بیرل پھٹنے سے تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
فوکح ذرائع کے مطابق پوکران فیلڈ فائرنگ رینج میں ملک میں تیار کردہ 155 ملی میٹر 52 کیلیبر ہووٹزر توپ کا گذشتہ کچھ دنوں سے ٹیسٹ جاری تھا۔
اس عرصے کے دوران توپ کے بیرل سے تین شہری زخمی ہوگئے جنہیں آرمی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا گیا۔
معلومات کے مطابق آرمی اور ڈی آر ڈی کی ہدایت پر دو نجی بھارتی کمپنیوں کی جانب سے گذشتہ تین چار دن سے جاری آخری مشق کے دوران ان توپوں کا مختلف پیرامیٹرز پر تجربہ کیا جارہا تھا۔
اس دوران یہ حادثہ پیش آیا تاہم فوج کے ذریعہ ابھی اس حادثے کے بارے میں کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پوکران فیلڈ فائرنگ رینج میں ہر برس بہت سے فوجی ہتھیاروں کا تجربہ کرتے ہیں اور یہاں سے آخری ٹیسٹ کے بعد انہیں فوج میں شامل کیا جاتا ہے۔