اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jaisalmer District: جیسلمیر ضلع بیس نکاتی پروگرام رینکنگ میں 13 ویں نمبر پر - Jaisalmer District ranked

ضلع کلکٹر ٹینا ڈابی نے بتایا کہ جیسلمیر میں ضلع کلکٹر کے طورپران کی تقرری پر سب سے بڑاچیلنج 20 نکاتی پروگرام میں ضلع کی درجہ بندی کو بہتربنانا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران جیسلمیر میں ضلع انتظامیہ کی پوری ٹیم کے تعاون سے ضلع کی حالت کو ہر معیار پر آگے لانے کے لیے خصوصی کوششیں کی گئیں، جس کی وجہ سے یہ بہتری ممکن ہوئی ہے۔ Jaisalmer District Ranked 13th In Twenty Point Program Ranking

جیسلمیرضلع بیس نکاتی پروگرام رینکنگ میں 13 ویں نمبر پر
جیسلمیرضلع بیس نکاتی پروگرام رینکنگ میں 13 ویں نمبر پر

By

Published : Feb 9, 2023, 12:24 PM IST

جیسلمیر:راجستھان کا جیسلمیر ضلع 20 نکاتی پروگرام کے نفاذ میں ریاست میں 13 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ ضلع کلکٹر ٹینا دابی نے بتایا کہ جیسلمیر میں ضلع کلکٹر کے طور پر ان کی تقرری پر سب سے بڑا چیلنج 20 نکاتی پروگرام میں ضلع کی درجہ بندی کو بہتر بنانا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران جیسلمیر میں ضلع انتظامیہ کی پوری ٹیم کے تعاون سے ضلع کی حالت کو ہر معیار پر آگے لانے کے لیے خصوصی کوششیں کی گئیں، جس کی وجہ سے یہ بہتری ممکن ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:جیسلمیر: طعنے پر بنا تالاب جو کبھی خشک نہیں ہوتا

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب بھی ایسی کوششیں جاری ہیں تاکہ بیس نکاتی پروگرام کی رینکنگ میں ضلع کو ٹاپ پوزیشن حاصل ہو۔ جیسلمیر نے اپریل سے دسمبر 2022 کی مدت کے لیے جاری کی گئی درجہ بندی میں 13 واں مقام حاصل کیا ہے جس میں 12 معیارات میں سے جیسلمیر کو 7 اے اور 5 میں سی گریڈ ملا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details