اردو

urdu

ETV Bharat / state

'تعلیم اور روزگار جیسے مسائل حل کرنے والے کو ترجیح' - congress

آئندہ دنوں میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کو لے کر ای ٹی وی بھارت کی ٹیم جئے پور میں ایسے جونوانوں کے پاس پہنچی جو پہلی مرتبہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

عام انتخابات 2019

By

Published : Mar 30, 2019, 5:33 PM IST

بھارت میں سات مراحل میں پارلیمانی انتخابات منعقد کیے جائیں گے جس میں پہلا اور دوسرا مرحلہ 11 اپریل، تیسرا مرحلہ23 اپریل، چوتھا مرحلہ 29 اپریل، پانچواں مرحلہ 6 مئی، چھٹا مرحلہ 12 مئی اور ساتویں مرحلے کی پولنگ 19 مئی کو ہوگی۔

ریاست راجستھان میں چوتھے اور پانچویں مرحلے کی پولنگ ہوگی یعنی کی ریاست کے عوام 29 اپریل اور 6 مئی کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

اس انتخابات میں پہلی بارووٹ ڈالنے والے نوجوانوں کی سوچ اور ان کے مطالبات کو جاننے کے لیے جب ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نوجوانوں کے درمیان پہنچی تو انھوں نے کھل کر اپنی سوچاور مطالبات کا اظہار کیا۔

عام انتخابات 2019

پہلی بار ووٹ ڈالنے جارہے ان نوجوانوں کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں جس طرح سے سیاست کی جارہی ہے وہ محض مذہب اور برادری کی بنأ پر کی جا رہی ہے۔

وکالت کے طالب علم گنیش کا کہنا ہے کہ ان رہنماؤں کو سب سے اہم مسلۂ لوگوں کی تعلیم سے عدم بیداری نظر نہیں آتی ہے اور وہ ان بنیادوں مسائل کو چھوڑ کر دیگر معمولی مسائل پر دھیان دیتے ہیں۔

کالج طالبہ جیا کشواہا کا کہنا ہے کہ وہ ایسے امیدوار کو ووٹ کریں گی جو خواتین کے تحفظ کے تئیں سنجیدہ ہو اور انھیں روزگار فراہم کرنے کے سلسلے میں منصوبہ بندی کرسکے۔

دیگر نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وہ پہلی بار ووٹ کریں گے اس بات کو لے کر وہ کافی پر جوش ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details