ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے پہاڑ گنج علاقے میں واقع محمدی ہسپتال کا راجستھان وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان نے آج جائزہ لیا اور ہسپتال میں مریضوں کے لئے کئے گئے بہتر انتظامات کی تعریف کی۔
اس دوران محمدی ہسپتال کے صدر صدرالدین نے ہسپتال کے بارے میں تمام معلومات ڈاکٹر خانو خان کو دیتے ہوئے بتایا کہ اس ہسپتال میں کافی کم پیسوں میں مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔
جےپور: وقف بورڈ کے چیئرمین نے محمدی ہسپتال کا جائزہ لیا - rajesthan news
راجستھان وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان نے جےپور کے پہاڑ گنج علاقے میں واقع محمدی ہسپتال کا آج جائزہ لیا اور مریضوں کے لئے کئے گئے بہتر انتظامات کی تعریف کی۔
![جےپور: وقف بورڈ کے چیئرمین نے محمدی ہسپتال کا جائزہ لیا جےپور: وقف بورڈ کے چیئرمین نے محمدی ہسپتال کا جائزہ لیا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-10857742-3-10857742-1614784138700.jpg)
جےپور: وقف بورڈ کے چیئرمین نے محمدی ہسپتال کا جائزہ لیا
ویڈیو
وہیں ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'اس ہسپتال میں ہر طبقہ کے مریضوں کا کافی کم پیسوں میں علاج کیا جاتا ہے اور یہاں مریضوں کے لئے کئے گئے انتظامات بھی کافی بہتر ہیں۔ اس کے لئے ہم یہاں کے انتطامیہ کا شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے یہاں چند مریضوں سے گفتگو بھی کی انہوں نے بتایا کہ یہاں پر مریضوں کے لئے کئے گئے انتظامات کافی بہتر ہیں۔
TAGGED:
محمدی ہسپتال