راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے چار دروازہ علاقے میں واقع مولانا ضیاء الدینؒ کا سالانہ عرس مبارک عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ عرس مبارک کا آغاز 2 جولائی کو ہوا تھا اور چھ جولائی کو یہ عرس ختم ہوگا۔
دوسری مرتبہ ایسا ہو رہا ہےکہ عرس میں زائرین کو درگاہ میں داخلہ نہیں دیا جا رہا ہے، اس دوران عرس کی جو تمام رسومات ہے وہ درگاہ کے ذمہ داران کی جانب سے چند لوگوں کی موجودگی میں مکمل کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ناگور: عبدالوہاب جیلانیؒ کا یوم پیدائش منایا گیا
عرس کے موقع پر قوالی اور مشاعرے سمیت دیگر پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں لیکن اس مرتبہ بھی عرس مبارک میں قوالی اور مشاعرے سمیت دیگر بڑے پروگراموں پر پابندی ہونے کی وجہ سے کوئی بھی پروگرام منعقد نہیں ہورہا ہے۔