جے پور:راجستھان کے ادارالحکومت جے پور ٹرافیک پولیس کی جانب سے سڑک حادثات پر قابو پانے کے لئے مختلف منصوبوں پرعمل جاری ہے۔ ٹریفک پولیس کے اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے لوگوں سے بھی تعاون کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔Jaipur Traffic Police Start Campaign To Prevent Road Accidents
جے پور ٹرافیک پولیس کی جانب سے سڑک حادثوں پرقابو پا نے لئے ایک نئی مہم کا آغاز کیا گیا ہے، اس مہم کے تحت ٹرافیک پولیس کے جوان روزانہ الگ الگ کالجوں اور اسکولوں میں جا کر پروگرام کا انعقاد کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کے درمیان بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔
ٹریفک پولیس لوگوں کو سفر کے دوران ہلمیٹ کے استعمال پر زور دے رہے ہیں۔گاڑی چلانے کے دوران تمام تر فائیڈ لائں پر عمل کرنے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔