اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: قبرستان کی زمین پرعمارت کی تعمیر کا سچ

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے گھا ٹ علاقے میں واقع قبرستان میں زیر تعمیر کام کو لے کرسوشل میڈیا پر مسلسل ویڈیواورپیغامات وائرل کیے جا رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یہاں قبرستان کی زمین پر دکانوں کی تعمیر کروائی جا رہی ہیں اوراور چند رسوخ دار افراد قبرستان کی زمین پرناجائز قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ ادھر، وقف بورڈ نے اس دعوے کو خارج کرتے ہوے کہا کہ وہاں پر وضو خانہ اور دیگر چیزیں تعمیر کرائی جا رہی ہیں۔

قبرستان کی زمین پرزیر تعمیر عمارت قبرستان کا حصہ
قبرستان کی زمین پرزیر تعمیر عمارت قبرستان کا حصہ

By

Published : Jan 13, 2021, 4:02 PM IST


سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو اور چند پیغامات کےسلسلے میں جب ای ٹی بھارت کے نمائندے نے راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ قبرستان کی زمین پر کوئی بھی دکان کی تعمیر نہیں کروائی جا رہی ہے بلکہ وہاں پر وضو خانہ بنوایا جارہا ہے۔

قبرستان کی زمین پرزیرتعمیرعمارت قبرستان کا حصہ

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی پریشانی کے پیش نظر ایک غسل خانہ اور ایک حوض تعمیر کروایا جا رہا ہے۔

خانو خان بودھوالی نے مزید کہا کہ چند افراد سوشل میڈیا پر یوں ہی افواہ پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ افواہ پھیلانے والے خود قبرستان کی زمین پر ناجائز قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ مگر بحیثیت چیئرمین وہ ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ قبرستان کی زمین پر مکان تعمیر کروایا جا رہا ہے، ایسے لوگوں سے یہی کہنا ہے کہ ایک بار خدا کے واسطے اپنے اپنے دلوں پر ہاتھ رکھ کے بتا ئیں کہ کیا واقعی وہاں پر دوکانیں تعمیر کرائی جارہی ہیں ؟

انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو چاہئے کہ اللہ سے خوف کھائیں اور افواہ پھیلانے سے بچیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details