اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: مدرسہ پیرا ٹیچرز کو مستقل کرنے کا معاملہ، حکومت سے بات چیت کا نتیجہ نہیں نکلا - راجستھان کی خبریں

مظاہرین نے بات چیت کے بے نتیجہ ہونے کے بعد راجستھان حکومت کو آرپار کی لڑائی کی دھمکی دی ہے۔

مدرسہ پیرا ٹیچر
مدرسہ پیرا ٹیچر

By

Published : Nov 6, 2021, 5:49 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے شہید اسمارک پر مستقل کرنے کے مطالبہ کو لے کر 15اکٹوبر سے راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر، راجیو گاندھی پیرا ٹیچر اور سکشا کرمیوں کے مظاہرین کو راجستھان حکومت نے دوبارہ بات چیت کے لیے طلب کیا۔لیکن آج جس طرح سے بات ہوئی ہے وہ پوری بات چیت بے نتیجہ رہی۔

مدرسہ پیرا ٹیچرز کو مستقل کرنے کا معاملہ، حکومت سے بات چیت کا نتیجہ نہیں نکلا

مظاہرین نے بات چیت کے بے نتیجہ ہونے کے بعد راجستھان حکومت کو آرپار کی لڑائی کی دھمکی دی ہے۔ دراصل یہ تمام مظاہرین روزانہ الگ الگ قسم سے یہاں پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے، 15 اکٹوبر سے جب ان لوگوں کے مطالبے کی جانب حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی تو یہاں پر چند لوگ انشن بھی کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:راجستھان : ایس ڈی پی آئی کا آئندہ اسمبلی انتخابات میں 100 سیٹوں پر لڑنے کا فیصلہ

انشن کرنے کے بعد میں 26 اکٹوبر کو پہلی مرتبہ راجستھان حکومت نے ان لوگوں کو بات چیت کے لیے بلایا تھا لیکن 26 اکٹوبر کو بھی جو بات چیت ہوئی تھی وہ بے نتیجہ رہی تھی، آج بدھ کے روز جو بات چیت ہوئی ہے دوسری مرتبہ وہ بھی بے نتیجہ رہی ہے۔

سنیکت مورچہ کمیٹی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ آج حکومت کے ساتھ ہماری بات چیت ہوئی ہے وہ بے نتیجہ رہی ہے اور ہم لوگوں نے کل دوپہر کو چار بجے تک کا وقت حکومت کو دیا ہے اگر حکومت ہم لوگوں کے مطالبے کی جانب توجہ دیتی ہے تو ٹھیک ہے ورنہ ہم لوگ مارچ نکالیں گے اور کسی طرح سے ماحول خراب ہوتا ہے یا قانون انتظامات خراب ہوتے ہیں تو اس کی ذمہ داری راجستھان حکومت کی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details