جے پور میں منعقد شوٹنگ مقابلے میں جودھپور کے نشانہ باز سید جنید نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوے کانسے کا تمغہ حاصل کیا ہے ۔حالانکہ سید جنید کا اسکور طلائی اور نقری تمغہ حاصل کرنے کے برابر تھا ۔تاہم نئے قوانین کے سبب انہیں کانسے کا تمغہ ہی حاصل ہوا ۔
جے پور کہ جگتپورا علاقہ میں نیشنل رائفل ایسوسیشن آف انڈیا اور راجستھان رائفل ایسوسیشن کی جانب سے نشانہ بازی کے تحت مقابلہ کاانعقاد کیاجارہا ہے ۔ اس مقابلے میں سید جنید نے ڈبل ٹریپ میں 41 کا اسکور بنایا۔