اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور میں تین روزہ سب انسپکٹر امتحانات مکمل - راجستھان پولیس

راجستھان میں گزشتہ تین روز سے چل رہے سب انسپکٹر امتحان آج مکمل ہوئے۔

a
a

By

Published : Sep 16, 2021, 1:16 PM IST

سب انسپکٹر امتحان کے بعد جے پور ریلوے اسٹیشن اور سندھی بس اسٹینڈ پر کثیر تعداد میں طلبا کا ہجوم نظر آیا جو امتحان دینے کے بعد واپس اپنے گھروں کو روانہ ہو رہے تھے۔

سب انسپکٹر امتحانات مکمل

اس تناظر میں انتظامات کو بہترین بنانے کے لیے راجستھان پولیس، ٹریفک پولیس، آر اے سی کے جوان اور ہوم گارڈ سمیت دیگر لوگ موجود تھے تاکہ طلبہ کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس دوران اے سی پی نواب خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جے پور میں تین روزہ سب انسپکٹر امتحانات مکمل ہوئے۔ اس امتحان میں شریک ہونے کے لیے ریاست کے مختلف اضلاع سے طلبا جے پور پہنچے تھے۔ اب جب کہ امتحانات مکمل ہوگئے تو یہ اپنے گھروں کی جانب روانہ ہو رہے ہیں اسی لیے انہیں کسی کی قسم کی پریشانی نہ ہو اس کے لیے ریلوے اور بس اسٹیشن پر سکیورٹی انتطامات کئے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details