اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہوٹل کی گندگی رہائشی مکانوں پر پھینکنے کا الزام - jaipur rajsithan hotel news

مقامی لوگوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جےپور کی ہوٹلوں میں ناجائیز کام ہوتے ہیں اور کچرا قریبی مکانوں پر پھینک دیا جاتا ہے۔

jaipur residents in trouble due to hotel garbage
ہوٹل کی گندگی رہائشی مکانوں پر پھینکنے کا الزام

By

Published : Jan 16, 2020, 10:01 AM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں رہائشی علاقوں میں واقع ہوٹلوں سے عوام پریشان ہیں۔ مقامی باشندوں نے الزام لگایا کی گندگی یہاں کے مکانات پر پھینکے جارہے ہیں، بار بار شکایت کرنے کے باوجود یہاں کی عوام کی پریشانی کا کوئی حل نہیں نکالا جارہا رہا ہے۔

ہوٹل کی گندگی رہائشی مکانوں پر پھینکنے کا الزام

مقامی باشندوں نے الزام لگایا ہے کہ ہوٹل کے کمروں میں ہونے والے کچرے کوہوٹل کے آس پاس بنے ہوئے مکانوں کی چھتوں پر پھینکا جارہا ہے.. یہ کوئی ایک روز کی بات نہیں ہے بلکہ تقریباً ہرد ن ہوٹل کےکمروں میں رکنے والے لوگ اپنے کمرے کا کچرہ آس پاس کے مکانوں پر پھینک دیتے ہیں۔

مقامی لوگوں نے اس بارے میں ہوٹل کے ذمہ داران کو کئی بار بھی بتایا لیکن ان کی جانب سے کسی طرح سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق پولیس سے اس جانب رابطہ کیا گیا تو پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کا جواب نہیں دیا گیا۔

ایک افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ اگر کسی بھی ہوٹل میں کوئی غلط کام ہوتا ہے تو آپ ہمیںبتائیں ہم کاروائی کریں گے۔

مقامی لوگوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جےپور کی ہوٹلوں میں ناجائیز کام ہوتے ہیں اور کچرا قریبی مکانوں پر پھینک دیا جاتا ہے۔
جس کا خواتین وبچوں پر علط اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details