راجستھان کے جھالاواڑ کے جھالرا پاٹن علاقے میں ہوئی کرشنا والمیکی موت کا معاملہ اب طول پکڑتا جارہا ہے، جہاں اس معاملے کو بی جے پی اپنے لئے بڑا موضوع بناکر روزانہ احتجاجی مظاہرہ کررہی ہے تو اب دلت مسلم تنظیموں نے انصاف کی آواز بلند کرنا شروع کردیا ہے۔
جے پور میں کرشنا والمیکی کو انصاف دلانے کے لئے اب دلت مسلم تنظیموں کے ذمہ داران بھی سڑکوں پر اتر کر احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔ قومی مسلم مہا سبھا اور بی ٹی ایف فاؤنڈیشن کی جانب سے آج اسٹیچو سرکل پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Lightning Strikes: جے پور میں بارش میں سیلفی لینا مہنگا پڑا، 11 افراد ہلاک
یہاں پر راجستھان حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ کرشنا والمیکی کو 50 لاکھ روپے کی مدد کی جائے، ساتھ ہی اس پورے معاملے میں ملوث لوگوں کو گرفتار کرکے پھانسی کی سزا دی جائے۔
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے تنظیموں کی ذمہ داران کا کہنا تھا کہ جس طرح سے کرشنا والمیکی کو مارا گیا ہے اس سے کہیں نہ کہیں مجرموں کے حوصلے بلند ہورہے ہیں، راجستھان میں قانون کی بالادستی ختم ہوچکی ہے۔ ریاست میں جنگل راج قائم ہوچکا ہے۔ اس موقع پر کرشنا والمیکی کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔