معاملہ گزشتہ روز منگل کا بتایا جارہا ہے۔ پولیس محکمے کے اعلیٰ افسران کو دی گئی شکایت کے مطابق دارالحکومت جے پور کے جگت پورہ علاقے کے رہنے والے محمد انیس نے بتایا کہ وہ لوڈنگ ٹیمپو چلانے کا کام کرتے ہیں اور اسی ٹیمپو سے اس کا اور اس کے خاندان کا گزر بسر ہوتا ہے۔ اس کے پاس اکثر جے پور کے جواہر سرکل پولیس تھانے سے کام کرنے کے لیے فون آتے ہیں۔
ایسا ہی ایک فون گزشتہ روز بھی آیا تھا کہ گاندھی نگر سے کاغذات کے بنڈل اٹھاکر پولیس تھانے پہنچانا ہے۔ شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ فون آنے کے بعد میں پولیس تھانے بنڈل پہنچانے گیا تو وہاں لوک پال نام کے ایک اہلکار نے مجھ سے بدتمیزی کی۔
اس کے بعد وہ فون پر بھی اسے گالیاں بکنے لگا اور نسلی تبصرہ کیا۔ درخواست گزار نے سینیئر افسران سے اپیل کی ہے کہ اسے انصاف دلایا جائے اور ملزم اہلکار کے خلاف کارروائی کی جائے۔