اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: منچلوں کے خلاف خواتین پولیس عملہ متحرک

جے پور کے مختلف مقامات پران دنوں لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ خانی کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے پیش نظر خواتین پولیس کے نربھیا اسکاؤٹ کی جانب سے ایک خاص مہم چلائی جارہی ہے۔ اس مہم کو آپریشن سیفر وہلس نام دیا گیا ہے۔ اس کے تحت جن مقامات پر خواتین اور لڑکیوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے وہاں پر سول ڈریس میں خاتون پولیس اہلکار تعینات رہیں گی۔

پولیس عملہ متحرک
پولیس عملہ متحرک

By

Published : Aug 28, 2021, 12:04 PM IST

Updated : Aug 28, 2021, 12:18 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں خواتین پولیس منچلے لڑکوں کے خلاف متحرک ہو گئی ہے۔ شہر میں اب اگر کسی بھی لڑکی سے چھیڑ خانی کی گئی تو پولیس ملزم کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ اس کے لیے پولیس عملہ کی جانب سے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

پولیس عملہ متحرک

دراصل جے پور کے مختلف مقامات پران دنوں لڑکیوں کے ساتھ میں چھیڑ خانی کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے بعد پولیس کے اعلی افسران کی جانب سے ایک خاص مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس مہم کو آپریشن سیفر وہلس نام دیا گیا ہے۔ اس کے تحت جن مقامات پر خواتین اور لڑکیوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے وہاں پر سول ڈریس میں خاتون پولیس اہلکار بھی تعینات رہیں گی-

مزید پڑھیں:

جے پور: پولیس کی جانب سے ''آپریشن کلین سویپ پلس" مہم کا آغاز

پولیس اہلکار انجو نے بتایا کے سیاحتی مقامات سمیت جے پور کے چند علاقے ایسے ہیں جہاں پر لوگوں کی بھیڑ ہوتی ہے اور چند منچلے ان مقامات پر لڑکیوں اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہیں۔ لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ خانی کرتے ہیں۔ ایسے منچلوں پر بر وقت کارروائی کے لئے آپریشن سیفر وہلس چلایا گیا ہے۔

Last Updated : Aug 28, 2021, 12:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details