اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس اور نوجوانوں نے ضرورتمندوں کو عید کٹ تقسیم کئے

جے پور میں کربلا نوجوان شانتی ائیو سدھار تنظیم اور محکمہ پولیس کی جانب سے ضرورتمند لوگوں کو عید کٹ تقسیم کیے گئے۔

پولیس اور نوجوانوں نے ضرورتمندوں کو عید کے موقع پر تقسیم کیے کٹ
پولیس اور نوجوانوں نے ضرورتمندوں کو عید کے موقع پر تقسیم کیے کٹ

By

Published : May 12, 2021, 4:45 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں پولیس اور کچھ نوجوانوں کی جانب سے عیدالفطر سے قبل ضرورت مند لوگوں کو عید کٹ تقسیم کیے گئے۔

جے پور کے حاجی پور کے کربلا علاقے میں واقع برہم پوری تھانے کے سامنے اے سی پی سوربھ تیواری کی قیادت میں عید کٹ ضرورتمند لوگوں کو تقسیم کئے گئے۔ یہ پورا پروگرام کربلا نوجوان شانتی ائیو سدھار تنظیم کے تعاون سے ہوا۔ اس دوران پولیس محکمہ کے اعلی افسران، جوان اور تنظیم کے عہدیدار موجود رہے۔

اس موقع پر اے سی پی سوربھ تیواری نے کہا کہ موجودہ وقت میں کورونا کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار بند ہیں۔اس لیے یوا تنظیم کے تعاون سے ہم لوگوں کی جانب سے ایک نئی پہل کی گئی اور ضرورت مند لوگوں کو یہاں پر اب ہم عید کٹ تقسیم کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ راجستھان پولیس ہمیشہ ہی عوام کی خدمت میں سب سے آگے رہتی ہے۔ اس لیے عید کے موقع پر ہم لوگوں نے سوچا کہ کچھ الگ کام کرنا چاہیے اور ہم لوگوں نے اس طرح کی کٹ تقسیم کرنے کا عہد کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں تنظیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو راجستھان پولیس کا اس طرح سے تعاون کر رہی ہے، وہیں آج اور کل دو دن اس طرح کے کٹ ضرورت مند لوگوں کو تقسیم کیے جائیں گے۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details