اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور میں مظاہرے کو اجازت نہیں دی گئی - این آر سی اور این پی آر کے خلاف مسلسل احتجاج جاری ہے

جے پور بھارتی ریاست راجستھان میں شہریت ترمیمی قانون این آر سی اور این پی آر کے خلاف مسلسل احتجاج جاری ہے

جے پور میں پولیس نے نہیں دی مظاہرے کی اجازت
جے پور میں پولیس نے نہیں دی مظاہرے کی اجازت

By

Published : Jan 26, 2020, 11:20 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 2:13 AM IST

اطلاع کے مطابق جے پور میں آج سے دہلی شاہین باغ کے طرز پر ایک اورمظاہرہ کا انعقاد دہلی ہائی وے پر واقع عید گاہ پر کیا جانا تھا۔

جے پور میں پولیس نے نہیں دی مظاہرے کی اجازت۔ویڈیو

لیکن راجستھان پولیس کی جانب سے اجازت نہیں ملنے کی وجہ سے مظاہرہ نہیں کیا جا سکا ،حالانکہ مظاہرے کی بات سامنے آتے ہی ہائی وے پر کثیر تعداد میں عوام اور خواتین جمع ہوگئیں تھی۔

مظاہرہ تنظیم کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت اس تمام مسئلوں کو لے کر کافی فکر مند ہے اس لیے ہم بھی ان کا تعاون کر رہے ہیں۔

مظاہرہ کمیٹی نے کہا کہ احتجاج کب اور کہاں کرنا ہے، اس بات کا اعلان جلد کردیا جائے گا، جبکہ مظاہرے کی بات سامنے آتے ہی ریاستی پولیس کافی سخت نظر آئی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں راجستھان حکومت کی جانب سے اس نئے قانون، این آرسی، اوراین پی آر کو لے کر اسمبلی میں ایک بڑا قدم بھی اٹھایا گیا تھا ۔

مظاہرہ سے متعلق بھیم آرمی تنظیم کی ڈاکٹر نیلوفر نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے درمیان بتایا کہ جو مظاہرہ ہونا ہے وہ ہوکر ہی رہے گا. ہمیں انتظامیہ کا تعاون نہیں ملنے کی وجہ سے جگہ میں تبدیلی کی گئی ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 2:13 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details