اردو

urdu

ETV Bharat / state

جئے پور پولیس نے کرکٹ سٹے بازورں کو گرفتار کیا - جئے پور میں کرکٹ میچ

ملزمین کےقبضے سے سینتیس لاکھ پچاس ہزار روپے برآمد کیے گئے۔

جئے پور پولیس نے کرکٹ سٹے بازورں کو گرفتار کیا
جئے پور پولیس نے کرکٹ سٹے بازورں کو گرفتار کیا

By

Published : Sep 14, 2020, 10:14 PM IST

بھارتی ریاست راجستھان کے جئے پور کی پولیس کمشنر اسپیشل ٹیم (سی ایس ٹی) نےدارالحکومت جے پور میں ایک بڑی کارروائی کو انجام دیا ۔ جئے پور میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کرکٹ ون ڈے میچ پر لگا کروڑوں روپے کا سٹا پکڑا گیا۔

جئے پور پولیس نے کرکٹ سٹے بازورں کو گرفتار کیا

جئے پور ۔ ایڈیشنل کمشنر اجے پال لامبہ نے بتایا کہ اسپیشل ٹیم کی طرف سے کی گئی کارروائی میں پولیس نے نو ملزموں کو گرفتار کیا ہے اور ان کےقبضے سے سینتیس لاکھ پچاس ہزار روپے برآمد کیے گئے ہیں، گرفتار کیے گئے لوگوں کے پاس سے 7 کروڑ روپے کا حساب بھی ملا ہے۔

وہی پوری کارروائی میں تین موٹر سائیکل، چار اسکوٹی، ایک کار کو ضبط کیا گیا ہے، ایڈیشنل کمشنر نے بتایا کہ آن لائن کرکٹ پر سٹہ لگانے پر دو لیپ ٹاپ، تیرا موبائل، تین ایل آئی ڈی، ایک ہارڈ ڈیسک، چارجر، وائی فائی سمیت دیگر سامان برآمد کیا گئے۔

ایڈیشنل کمشنر نے خلاصہ کرتے ہوئے بتایا کہ گجرات کے دو افراد جو باپ بیٹے ہیں کی جانب سے یہ پورا نیٹ ورک چلایا جارہا تھا، اب راجستان پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور جن لوگوں کے نام سامنے آ رہے ہیں انھیں حراست میں لیا جائے گا اور آگے کی کارروائی کی جائے گی۔ ایڈیشنل پولیس کمشنر نے بتایا کہ ریاست راجستھان اور دارالحکومت جے پور میں گزشتہ کئی برسوں میں سٹے کے خلاف راجستھان پولیس کی یہ سب سے بڑی کارروائی ہے، انہوں نے بتایا آنے والے وقت میں آئی پی ایل میچز بھی شروع ہونے والے ہیں۔اس لئے بھی یہ کارروائی کافی زیادہ خاص ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'آئندہ سماعت پرسلمان خان کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم'

ABOUT THE AUTHOR

...view details