اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور میونسپل انتخابات: عام آدمی پارٹی امیدوار کو جیت کی امید - عام آدمی پارٹی امیدوار کو جیت کی امید

ریاست راجستھان کے جے پور شہر میں ہونے والے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے ایڈوکیٹ پروین بانو کو وارڈ نمبر 44 سے امیدوار بنایا گیا۔

Jaipur municipal elections: Aam Aadmi Party candidate hopes to win
جے پور میونسپل انتخابات: عام آدمی پارٹی امیدوار کو جیت کی امید

By

Published : Oct 24, 2020, 4:20 PM IST

جےپور ہیریز کے وارڈ نمبر 44 سے عام آدمی پارٹی کی امیدوارہ ایڈوکیٹ پروین بانو نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے عوام سے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کا گذارش کی۔

جے پور میونسپل انتخابات: عام آدمی پارٹی امیدوار کو جیت کی امید

انہوں نے انتخابات میں حصہ لے رہے دیگر امیدواروں کو فضول خرچی سے پرہیز کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ انہوں نے کہاکہ راجستھان میں عوام آدمی پارٹی، کانگریس اور بی جے پی کا متبادل بن کر ابھری ہے۔

پروین بانو نے وارڈ کی ترقی کےلیے انہیں ووٹ دیکر کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ’عوام کو عام آدمی پارٹی پر بھروسہ کرتے ہوئے موقع دینا چاہئے۔ پروین بابو نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد خواتین کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پروین بانو نے 2014 میں ایس ڈی پی آئی سے انتخاب میں اپنی قسمت آزمائیں تھی لیکن ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جے پور میں میونسپل کارپوریشن کے دو مرحلوں میں 29 اکٹوبر اور 1 نومبر کو انتخابات منعقد ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details