راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع شہید اسمارک پر جاری احتجاجی دھرنے کے دوران مدرسہ پیرا ٹیچرز نے راجستھان حکومت کو انتباہ دیا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے ہیں تو تمام پیرا ٹیچرز اپنے اہل و عیال کے ساتھ جے پور میں دھرنا دیں گے۔
شمشیر بھالو خان نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خاص بات چیت کے دوران کہا کہ حکومت کو جگانے کے لئے کڑے فیصلے لینے پڑتے ہیں، لیکن ہمارے مطالبات کو لے کر حکومت کسی طرح سے سنجیدہ نہیں ہے۔ 'اگر حکومت ہمارے مطالبات پر 13 نومبر تک عمل کرتی ہے تو ٹھیک ہے، ورنہ 14 نومبر کو میں میری سرکاری نوکری سے استعفی دے دوں گا۔'
مدرسہ پیرا ٹیچرز کا بڑے پیمانے پر احتجاجی دھرنا یہ بھی پڑھیں:جے پور: سماجی کارکن انار دین حاجی چھوٹوخان کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل
شمشیر بھالو خان کا کہنا ہے کہ 'ہم لوگوں سے بات کرنے کے لیے روزانہ سرکاری نمائندے پہنچ رہے ہیں، لیکن ہم لوگوں کو بات نہیں کرنی ہے ہم تو بس یہ چاہتے ہیں کہ راجستھان کے تمام پیرا ٹیچرز کو مستقل کیا جائے۔'
شمشیر بھالو خان کا کہنا ہے کہ 'حکومت یہ چاہتی ہے کہ کسی طرح سے ہمارا غیرمعینہ دھرنا ختم کروا دیا جائے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ابھی تو ہم بہت چھوٹے لیول پر یہ غیرمعینہ دھرنا دے کر احتجاج کر رہے ہیں۔ اگر وقت پر ہمارے مطالبے کی جانب توجہ نہیں دی جاتی تو ہم سب اپنے تمام اہل خانہ کے ساتھ دارالحکومت جے پور پہنچیں گے اور یہاں پر کسی طرح سے ماحول خراب ہوتا ہے، نظم و نسق بگڑتے ہیں تو اس کی پوری ذمہ داری راجستھان کانگریس حکومت کی ہوگی۔'