اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: مدرسہ پیرا ٹیچرز نے شہید اسمارک کا چکر لگایا - اردو نیوز جے پور

راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچرز، راجیو گاندھی پیرا ٹیچرز اور شکشا کرمیوں نے ہاتھ میں مشعل لے کر شہید اسمارک کا چکر لگایا۔ حکومت اور میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کی غرض شہید اسمارک کا چکر لگانے کا یہ عمل رات کو آٹھ بجے شروع کیا گیا اور صبح 6 بجے تک جاری رہا۔

مدرسہ پیرا ٹیچرز نے شہید اسمارک کا چکر لگانا شروع کیا
مدرسہ پیرا ٹیچرز نے شہید اسمارک کا چکر لگانا شروع کیا

By

Published : Nov 6, 2021, 3:45 PM IST

Updated : Nov 6, 2021, 4:52 PM IST

راجستھان کے دار الحکومت جے پور کے شہید اسمارک پر مستقل ملازمت کے مطالبہ پر غیرمعینہ دھرنا دے رہے راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچرز، راجیو گاندھی پیرا ٹیچرز اور شکشا کرمیوں کی جانب سے منگل کے روز ہاتھ میں مشعل لے کر شہید اسمارک کا چکر لگانا شروع کر دیا گیا۔ چکر لگانے کا یہ عمل رات کو آٹھ بجے شروع کیا گیا اور صبح 6 بجے تک مسلسل جاری رہا۔

مدرسہ پیرا ٹیچرز نے شہید اسمارک کا چکر لگانا شروع کیا

واضح رہے کہ مستقل ملازمت کے مطالبہ پر راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچرز، راجیو گاندھی پیرا ٹیچرز اور شکشا کرمی 15 اکتوبر سے احتجاج کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اجمیر: مال بردار گاڑی کی زد میں آنے سے نوجوان ہلاک

شہید اسمارک پر غیر معینہ مدت کے دھرنے کےباوجود راجستھان حکومت نے ان کی جانب توجہ نہیں دی۔ ان لوگوں نے شہید اسمارک پر انشن شروع کر دیا تھا، لیکن ابھی تک حکومت کی طرف سے کوئی بات سامنے نہیں آئی۔

مظاہرین کی جانب سے روزانہ الگ الگ طریقے سے راجستھان حکومت کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچرز تنظیم کے ریاستی صدر اعظم خان پٹھان کا کہنا ہے کہ 'ہم لوگوں نے اپنی فریاد راجستھان حکومت تک پہنچانے کے لیے ہر کوشش کر لی لیکن حکومت ہم لوگوں کی فریاد سننے کے لیے تیار نہی ہے۔ اس لیے اب ہم لوگ حکومت کو وارننگ دیتے ہیں کہ وہ ہمارے مطالبے پر توجہ دے ورنہ انجام بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔

Last Updated : Nov 6, 2021, 4:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details