اردو

urdu

ETV Bharat / state

جےپور: مدرسہ پیرا ٹیچرز کا احتجاجی مظاہرہ - جےپور کی خبریں

مظاہرین نےکہا 30 ستمبر 2021 کو راجستھان حکومت کی جانب سے 'ہم لوگوں کو مستقل کرنے کو کہا گیا تھا، اس لئے آج 30 ستمبر 2021 کو ہم لوگ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت سے پرمانینٹ سرٹیفکیٹ لینے کے لیے آئے ہیں۔'

مدرسہ پیرا ٹیچرز کا احتجاجی مظاہرہ
مدرسہ پیرا ٹیچرز کا احتجاجی مظاہرہ

By

Published : Sep 30, 2021, 4:04 PM IST

راجستھان کے مدرسوں میں ہندی، انگلش میں دیگر مضامین کی تعلیم بچوں کو دینے والے اساتذہ یعنی مدرسہ پیرا ٹیچرز کی جانب سے جمعرات کےروز دارالحکومت جے پور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مدرسہ پیرا ٹیچرز کا احتجاجی مظاہرہ

یہ احتجاجی مظاہرہ راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کے ریاستی صدر اعظم خان پٹھان کی قیادت میں کیا گیا، اس احتجاجی مظاہرے میں شامل ہونے کے لئے راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کے ریاستی عہدے دران اور راجستھان کے الگ الگ ضلعوں کے ضلع صدر اور مدرسہ پیرا ٹیچرس پہنچے۔

اس دوران ان تمام لوگوں نے راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کےساتھ میٹنگ منعقد کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ریٹ امتحان میں مشکوک سرگرمیوں میں ملوث چار افسران اور 16 ملازمین معطل

مظاہرین نےکہا 30 ستمبر 2021 کو راجستھان حکومت کی جانب سے 'ہم لوگوں کو مستقل کرنے کو کہا گیا تھا، اس لئے آج 30 ستمبر 2021 کو ہم لوگ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت سے پرمانینٹ سرٹیفکیٹ لینے کے لیے آئے ہیں۔'

انھوں نے کہا 'آج چاہے پولیس ہم لوگوں پر لاٹھی چارج کرے، یا گرفتار کر لے یا پھر ہم لوگوں پر کسی طرح سے کوئی بھی کاروائی کرے لیکن آج ہم لوگ پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں،۔وہی ان تمام لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر آج ہم لوگوں کو پرمانینٹ کرنے کا سرٹیفیکیٹ نہی ملتا ہے تو دو اکٹوبر سے راجستھان کے ادیپور سے ڈانڈی مارچ کا آغاز کردیا جائے گا۔' اس موقع پر ماحول خراب نہ ہو، اس لئے کثیر تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details