اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس کی غنڈہ گردی

پولیس کا کام عوام کا تحفظ کرنا اور علاقے میں امن و امن قائم رکھناہوتا ہے لیکن کبھی کبھار پولیس غنڈہ گردی پر اتر آتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ جے پور کے رام گنج پولیس تھانے میں پیش آیا۔

police beats locals

By

Published : Jun 2, 2019, 3:34 PM IST


یہ واقع اس وقت پیش آیا جب تھانے کے قریب ہی ایک محلے میں لوگوں نے آپسی اختلاف کو حل کرنے کے لیے پولیس سے مدد طلب کی۔

پولیس کی غنڈہ گردی

متاثر علیم الدین کا کہنا ہے کہ 'سو نمبر پر فون کرتے ہی پولیس کی گاڑی آگئی اور دونوں گروہوں کے افراد کو تھانے لے آئی جہاں پر دونوں گروہوں کو راضی نامے پر دستخط کرنے کو کہا گیا لیکن جیسے ہی دونوں گروہوں نے راضی نامے پر دستخط کیے پولیس نے ان کے سامنے کاغذات پھاڑ دیے اور مار پیٹ شروع کردی'۔

انہون نے مزید کہا کہ ان کے بھائی کو بہت بے رحمی سے مارا گیا، ان کا بھائی روزے سے تھا'۔

کشن پول اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی امین نے موقع پر پہنچ کر مار پیٹ کرنے والے بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا دونوں ہی طرف کے لوگوں کو بٹھا کر معاملہ کو حل کرایا گیا ہے۔'۔

‏ایس ایچ او پولیس، رام اوتار سنگھ نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پر جو بھی الزام لگائے گئے ہیں وہ سب جھوٹے ہیں کسی کے ساتھ کسی بھی طرح سے کوئی مار پیٹ نہیں کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details