اردو

urdu

ETV Bharat / state

رکن اسمبلی امین کاغذی عوام کی خدمات میں پیش پیش - رکن اسمبلی امین کاغذی

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کشنپول اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی امین کاغذی اس کورونا دور میں لوگوں کی خدمات کے لیے پیش پیش نظر آرہےہیں۔ان کی ٹیم سے ہر ممکن لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

رکن اسمبلی امین کاغذی عوام کی خدمات میں پیش پیش
رکن اسمبلی امین کاغذی عوام کی خدمات میں پیش پیش

By

Published : Jun 15, 2021, 7:52 PM IST

عالمی وبا کورونا کے قہر کی وجہ سے ہر طبقہ کافی متاثر ہوا ہے، ایسے میں عوام کی خدمت کے لیے جہاں ایک جانب سماجی کارکن آگے نظر آرہے ہیں. وہیں جے پور کے کشن پول اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی امین کاغذی اور ان کی ٹیم بھی بہترین خدمات انجام دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں.

رکن اسمبلی کاغذی اور ان کی ٹیم جے پور کے عوام کے تمام مسائل کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اسلیے یہاں کبھی ان کی ٹیم کی جانب سے ایمبولینس کی خدمات مفت مہیا کروائی جارہی ہے تو کبھی ضرورتمند لوگوں کو کھانا کھلایا جارہا ہے۔

رکن اسمبلی امین کاغذی عوام کی خدمات میں پیش پیش

ساتھ میں رکن اسمبلی کی ٹیم کی جانب سے علاقے کی خواتین کو رسوئی کا سامان بھی مفت میں مہیا کروایا جارہا ہے۔ وہیں علاقے کے لوگوں کو سڑک حادثے سے محفوظ رکھنے کے لیے علاقے میں اسپیڈ بریکر بھی لگائے جا رہے ہیں۔

اتنا ہی نہیں ان کی ٹیم سرکاری ہسپتالوں کے باہر دودھ، پھل اور بریڈ سمیت دیگر ضروری اشیاء بھی مریضوں کو مہیا کر رہی ہے۔رکن اسمبلی خود اپنی نگرانی میں یہ تمام کام کرواتے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں کا جائزہ لینے کے لئے امین کاغذی کسی بھی وقت ہسپتالوں میں پہنچ جاتے ہیں اور لاپرواہ لوگوں کو پھٹکار بھی لگاتے ہیں۔

کشنپول اسمبلی حلقے کے لوگ بھی یہاںکیے جارہے کاموں سے کافی خوش ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ رکن اسمبلی کے دور میں جتنا کام کیا جارہا ہے اتنا پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔یہ بہت اچھے انداز میں اپنے کام کو انجام دے رہے ہیں۔

رکن اسمبلی کاغذی اور ان کی ٹیم کی جانب سے جس طرح سے عوام کے خدمات کے کام کو انجام دیا جا رہا ہے۔ اس کو دیکھ کر ان کے اسیمبلی حلقہ سمیت پورے دارالحکومت جے پور میں ان کی پذیرائی کی جارہی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details