ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے جل محل علاقے میں جموں و کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے آج جموں و کشمیر ٹورزم کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں جموں و کشمیر کے فنکاروں نے اپنی کارگردگی کا مظاہرہ کیا۔
اس خصوصی تقریب میں جموں و کشمیر سے شرکت کرنے والے لوگوں نے جموں و کشمیر کی ثقافت اور فن سے لوگوں کو روبرو کروایا اور راجستھان کے لوگوں کو جموں و کشمیر تشریف لانے کی دعوت دی۔
جموں کشمیر ٹورزم کے سربراہ ڈاکٹر گروندر جیت سنگھ نے بتایا کہ ہم راجستھان میں اس لیے آئے ہیں تاکہ ہم جموں و کشمیر کے تمام خوبصورت سیاحتی مقام کے بارے میں لوگوں کو معلومات فراہم کرسکیں۔ یہاں کے لوگوں کو ہم یہ بتا سکیں کہ جموں و کشمیر کا ماحول شاندار ہے، جیسے راجستھان میں سیاحوں کے لیے کافی شاندار و تاریخی مقام گھومنے کے لیے موجود ہیں۔ اسی طرح سے جموں و کشمیر بھی بہترین سیاحتی مقامات سے ایک مقام ہے۔
جے پور : جموں و کشمیرمحکمہ سیاحت کی جانب سے پروگرام منعقد انہوں نے بتایا کہ کورونا وبا کے سبب سیاحت پر کافی مضر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ٹورزم ایک ایسا ادارہ ہے، جو آج ہر شخص سے جڑا ہوا ہے۔ ہم یہاں کے لوگوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر بہترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے، وہیں اس پروگرام کو لے کر آج شام کو ایک پریس کانفرنس بھی منعقد کی گئی ہے۔