اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: کانگریس کے احتجاجی مظاہرے میں کورونا گائڈلائن کی خلاف ورزی - راجستھان کی خبریں

احتجاجی مظاہرے کی سرپرست ریحانہ ریاض سے جب کورونا گائیڈ لائن کی خلاف کی خلاف ورزی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو وہ یہ ماننے کے لیے تیار ہی نہیں تھیں کہ اس پورے احتجاجی مظاہرے میں کورونا وبا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کی گئی۔

جے پور: کانگریس کے احتجاجی مظاہرے میں کورونا گائڈلائن کی خلاف ورزی
جے پور: کانگریس کے احتجاجی مظاہرے میں کورونا گائڈلائن کی خلاف ورزی

By

Published : Jul 7, 2021, 10:35 PM IST

مہنگائی کے خلاف خواتین کانگریس کی جانب سے راجستھان کے جے پور کے شہید اسمارک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس احتجاجی مظاہرے میں کثیر تعداد میں خواتین نے حصہ لیا اور یہاں پر سماجی دوری نام کی کوئی چیز نظر نہیں آئی۔

جے پور: کانگریس کے احتجاجی مظاہرے میں کورونا گائڈلائن کی خلاف ورزی

یہاں پر موجود کچھ خواتین نے اپنے چہرے پر ماسک بھی نہیں لگا رکھا تھا۔

اس احتجاجی مظاہرے کی سرپرست ریحانہ ریاض سے جب کورونا وبا گائیڈ لائن کی خلاف کی خلاف ورزی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو وہ یہ ماننے کے لیے تیار ہی نہیں تھیں کہ اس پورے احتجاجی مظاہرے میں کورونا وبا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سماجی دوری کو لے کر کئی مرتبہ ان خواتین کو سمجھا چکے ہیں، اور سبھی لوگوں نے اپنے چہرے پر ماسک بھی لگا رکھا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دو گز کی دوری تو میڈیا کے نمائندوں کے پاس میں بھی نظر نہی آرہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details