اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: ہیریٹیج نگم انتخابات میں مونیش اور سومیا کامیاب - کانگریس پارٹی کی امیدوار مونیش گرجر

جے پور شہر ہیریٹیج نگر نگم میں کانگریس پارٹی کی امیدوار مونیش گرجر مئیر بن چکی ہیں۔ مونیش گرجر کو 100 میں سے 56 ووٹ ملے ہیں۔

جے پور: ہیریٹیج نگم انتخابات میں مونیش اور سومیا کامیاب
جے پور: ہیریٹیج نگم انتخابات میں مونیش اور سومیا کامیاب

By

Published : Nov 10, 2020, 7:27 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں میونسپل کارپوریشن انتخابات کے تحت آج صبح دس بجے سے جے پور ہیریٹیج نگر نگم اور گریٹر نگر نگم کے میئر کے ووٹنگ شروع ہوئی تھی، اس انتخاب کے نتائج جاری کیے جا چکے ہیں۔

جے پور شہر ہیریٹیج نگر نگم میں کانگریس پارٹی کی امیدوار مونیش گرجر مئیر بن چکی ہیں۔ مونیش گرجر کو 100 میں سے 56 ووٹ ملے ہیں جبکہ بی جے پی کی جانب سے بنائی گئیں میئر امیدوار کسوم یادو کو 44 ووٹ ملے ہیں۔ بی جے پی کے امیدوار کسوم یادو کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جے پور: ہیریٹیج نگم انتخابات میں مونیش اور سومیا کامیاب

وہیں جے پور گریٹر نگر نگم سے سومیا گرجر فتح حاصل کر میئر بن چکی ہیں۔ سومیا گرجر کو 150 میں سے 97 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

جے پور: ہیریٹیج نگم انتخابات میں مونیش اور سومیا کامیاب

وہیں کانگریس پارٹی کی جانب سے بنائی گئی میئر امیدوار دویا سنگھ کو محض 53 ووٹ ہی ملے ہیں۔

یئر بننے کے بعد سومیا گرجر بی جے پی کے سینیئر رہنماؤں سے ملاقات کرنے کے لیے بی جے پی کے ریاستی دفتر پہنچ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ راجستھان میں 29 اکتوبر اور 1 نومبر کو جے پور جودھ پور اور کوٹا کے 6 نگر نگم میں 2 مرحلوں میں انتخاب مکمل ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details