اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے نماز جمعہ ادا کی گئی - نماز جمعہ ادا کی گئی

راجستھان میں مقدس ماہ رمضان کے پہلے جمعہ کے موقع پر مسلمانوں نے کورونا گائیڈ لائن کے مطابق نماز ادا کی۔

جے پور: کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے نماز جمعہ ادا کی گئی
جے پور: کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے نماز جمعہ ادا کی گئی

By

Published : Apr 16, 2021, 4:06 PM IST

کورونا وبا کے چلتے دوسری مرتبہ راجستھان میں دارالحکومت جے پور کے جوہری بازار کی جامع مسجد میں بہت کم لوگ نماز جمعہ ادا کرسکے۔

جوہری بازار کی جامع مسجد میں حکومت کی جانب سے نافذ کردہ کورونا گائیڈ لائن کے مطابق نماز جمعہ ادا کی گئی جبکہ مفتی امجد نے نماز کی امامت کی۔

جے پور: کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے نماز جمعہ ادا کی گئی

جامع مسجد انتظامی کمیٹی کے رکن سید منظور نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ راجستھان حکومت کی جانب سے مذہبی مقامات سے متعلق گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے نماز ادا کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نماز جمعہ کے لیے پہلے آنے والوں کو مسجد میں داخلہ کی اجازت دی گئی اور گائیڈ لائن کے مطابق مسجد میں جگہ پر ہونے کے بعد مسجد کو بند کردیا گیا اور بعد میں آنے والوں کو داخلہ کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہیں گھروں میں ہی عبادت کرنے کی ترغیب دے کر واپس بھیجا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details