اردو

urdu

ETV Bharat / state

جئے پور میں رام دیو کے خلاف مقدمہ درج - راجستھان

راجستھان میں یوگ گرو بابا رام دیو، پتنجلی کے سی ای او اچاریہ بال کرشنا، این آئی ایم ایس یونیورسٹی جئے پو کے ڈائریکٹر بلبیر سنگھ تومر اور دیگر کے خلاف کورونا وائرس کی دوا کے بارے میں غلط دعویٰ کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی۔

jaipur-fir-against-ramdev-others-for-claiming-to-develop-covid-19-cure
کورونا کی دوا کا دعویٰ: جئے پور میں رام دیو کے خلاف مقدمہ درج

By

Published : Jun 28, 2020, 6:39 PM IST

جئے پور کے ایڈیشنل کمشنر پولیس اشوک گپتا نے بتایا کہ راجستھان ہائیکورٹ کے ایک وکیل کی شکایت کے بعد جیوتی نگر پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی۔

کورونا کی دوا کا دعویٰ: جئے پور میں رام دیو کے خلاف مقدمہ درج

انہوں نے بتایا کہ ’ہمیں رام دیو کے خلاف متعدد پولیس اسٹیشنوں میں شکایات موصول ہو رہی ہیں جس میں کورونا وائرس کی دوا کی تیاری کا غلط دعویٰ کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے، لہذا ہم نے رام دیو، بال کرشنا، ڈاکٹر تومر کے خلاف ایڈوکیٹ بلرام جھاکر کی شکایت کی بنیاد پر ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔

وکیل بلرام جھاکر نے کہا کہ ’مجرمانہ ارادے کے تحت کورونا کی دوا کی تیاری کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ ساری دنیا اس وبا سے پریشان ہیں۔

رام دیو نے 23 جون کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کورونا وائرس کے علاج کے لیے موثر آیورویدک دوا کی تیاری کا دعویٰ کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کےا تھا کہ سوساری وٹی، کورونل ٹیبلٹ اور انوتلا پر مشمل ’کورونا کٹ‘ کا کووڈ انفیکشن کے شکار مریضوں پر کلینیکل ٹرائل کے 100 فیصد مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

وزارت آیوش نے پتانجلی کی اس دوا کے اشتہار پر روک لگا دی اور اس کی اور دوا سے متعلق تمام معلومات طلب کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details