اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: جل محل کے پاس گندگی، سیاحوں کو دشواری - جگہ جگہ پر گندا پانی جمع

سیاحوں نے کہا' جل محل کے پاس جگہ جگہ گندا پانی جمع ہے اور جس طرح سے یہاں پر جانور گھوم رہے ہیں اس سے ہمیں کافی برا لگ رہا ہے، انتظامیہ کو فوری اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔'

بدحالی کا شکار ہو رہا جے پور کا جل مہل علاقہ
بدحالی کا شکار ہو رہا جے پور کا جل مہل علاقہ

By

Published : Jul 30, 2021, 5:20 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے آمیر روڈ علاقے میں واقع سیاحتی مقام جل محل ان دنوں بدحالی کا شکار ہے۔ جے پور انتظامیہ کی جانب سے یہاں پر توجہ نہیں دینے کی وجہ سے جگہ جگہ گندا پانی نظر آرہا ہے اور جانور گھومتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ جگہ جگہ درختوں کی ٹہنیاں ٹوٹی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ گندے پانی کی بدبو کی وجہ سے جو لوگ یہاں پر گھومنے کے لیے آرہے ہیں، انھیں دشواری ہورہی ہے۔

جے پور: جل محل کے پاس گندگی سے سیاحوں کو دشواری
جے پور: جل محل کے پاس گندگی سے سیاحوں کو دشواری

یہ بھی پڑھیں:راجستھان حکومت کے خلاف مسلمانوں کی ناراضگی جائز ہے: واجب علی

جس طرح کا منظر جل محل علاقے میں نظر آرہا ہے اس کے مدنظر یہی کہا جاسکتا ہے کہ یہ کوئی سیاحتی مقام نہیں ہے بلکہ کوئی گندے پانی کا مرکز ہے۔ یہاں پر تفریح کے لیے آئے سیاحوں نے کہا کہ' ہم لوگ کافی دنوں سے یہاں پر تفریح کرنے کے لیے آئے ہیں لیکن جس طرح سے یہاں پر جگہ جگہ پر گندا پانی جمع ہے اور جس طرح سے یہاں پر جانور گھوم رہے ہیں اس سے ہم لوگوں کو کافی برا لگ رہا ہے، انتظامیہ کو یہاں پر توجہ دینی چاہیے'سیاحوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس علاقے کو صاف وشفاف کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details