نئے سال کے موقع پر جے پور کی پولیس نے ہر طرح کے جشن اور اجتماع پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ راجستھان پولیس محکمہ کے اعلی افسران کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
جے پور ایڈیشنل پولیس کمشنر راہل پرکاش راجستھان پولیس کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں آج شام کو ہوٹل اور ریسٹورانٹ سات بجے بند کر دیے جائیں گے اور 31 دسمبر کی رات آٹھ بجے سے جمعہ کی صبح چھ بجے تک کرفیو نافذ رہےگا۔
ایڈیشنل پولیس کمشنر راہل پرکاش نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ ابھی کورونا وبا کا خطرہ کم نہیں ہوا ہے۔ اس لئے ہم لوگوں کو لاپرواہی بالکل بھی نہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ کمیشنریٹ علاقے میں نئے سال کا کسی بھی طرح کا جشن منانے کی اجازت نہیں ہے۔ آتش بازی پر بھی پوری طرح سے پابندی لگائی گئی ہے۔جے پور کے تمام ہوٹل اور ریسٹورانٹ کو یہ آرڈر دیا گیا ہے کہ جو پابندیاں لگائی گئی ہے ان پر مکمل طور پر عمل کیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ دارالحکومت جے پور میں مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی جائے گی اور اگر کوئی قانون توڑتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف کاروائی کو عمل میں لایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ دارالحکومت جے پور میں نئے سال کے جشن کے طور پر کئی مقامات پر اجتماعی پروگرام منعقد ہوتے ہیں لیکن کورونا وبا کی وجہ سے ان تمام پروگراموں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔