راجستھان کی دارالحکومت جے پور کے آمیر علاقے میں 11 جولائی اتوار کے روز آسمانی بجلی حادثے میں ہلاک ہونے والے 11 لوگوں کو آج دارالحکومت جے پور کے چار دروازے علاقے میں واقع مولانا ضیاء الدین رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ میں خراج عقیدت پیش کی گئی۔
آسمانی بجلی کی زد میں آنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام ملے اس کے لئے خاص دعا کا اہتمام کیا گیا۔ وہیں اس دوران قرآن خوانی کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا، یہ پروگرام میم ٹیم کی جانب سے منعقد ہوا۔ مزید پڑھیں: راجستھان: بے رحم والد نے دو معصوم بچیوں کا قتل کردیا
میم ٹیم کے صدر عاقف خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جن گیارہ لوگوں نے اس دنیا کو 11 جولائی کو بجلی حادثے میں الوداع کہہ دیا تھا ان تمام لوگوں کو آج قرآن خوانی کے ذریعے ہم لوگ خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں، ان میں سے جو غیر مسلم لوگ تھے ان تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہم لوگ شہید اسمارک پر کینڈل مارچ بھی نکالیں گے۔
عاقف خان نے کہا کہ جو بڑا حادثہ دارالحکومت جے پور کی سرزمین پر پیش ہوا ہے وہ کافی بڑا حادثہ ہے۔