راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کربلا علاقے میں رہنے والے عارف الدین کورونا کے اس بحران کے وقت عوام کی خدمت کرنے میں مصروف ہیں۔
عارف اپنے گھر سے روزانہ صبح جلدی اٹھ کر سینیٹائز کرنے والی مشین کو اپنے ساتھ لیتے ہیں اور جے پور کے مکانوں اور مذہبی مقامات کو سینیٹائز کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ اس کام کے لیے عارف کی خوب پذیرائی بھی ہو رہی ہے۔
دراصل چند روز قبل عارف کی نانی کا انتقال کورونا وبا کی وجہ سے ہوگیا تھا جس کے بعد سے عارف نے دل میں یہ عہد کیا تھا کہ میں کچھ ایسا کام کروں گا جس سے عوام کو سکون مل سکے اور نانی کے انتقال کے بعد سے ہی عارف سینیٹائز مشین لے کر سینیٹائزیشن کا کام کر رہے ہیں۔