ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں آل انڈیا سجادہ نشین کونسل کی جانب سے کورونا وبا کے خاتمے کے لیے آج بیداری مہم کا آغاز کیا گیا اور اس سلسلے میں جے پور میں ایک پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا۔
یہ پروگرام کونسل کے صدر حضرت مولانا سید نصیر الدین چشتی جانشین دیوان اجمیر شریف کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے راجستھان کی مختلف درگاہوں کے سجادہ نشین یہاں پر پہنچے۔
جہاں پروگرام میں شرکت کرنے آئے مہمانوں نے کورونا کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں کورونا کا قہر دھیرے دھیرے کم ہو رہا ہے، یہ ہمارے لئے بہت ہی خوشی کی بات ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ہم لوگوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ عوام میں بیداری لانا بہت ضروری ہے۔ اس لیے حکومت کے ساتھ ساتھ ہم لوگوں کا فرض بنتا ہے کہ ہم لوگ عوام میں بیداری لانے کی کوشش کریں۔