اردو

urdu

ETV Bharat / state

جےپور: چاقو مارنے کا واقعہ، نوجوان ہلاک - جے پور کی خبریں

مقتول کے چچا کا کہنا ہے کہ ان کا بھتیجا امن اپنی دکان بند کرکے گھر آرہا تھا اس دوران اسے فون آیا جس کے بعد وہ واپس چلا گیا۔ باہر جانے کے بعد میں جب وہ واپس گھر کی جانب آرہا تھا تو وہ زخمی حالت میں تھا۔ اس موقع پر مقامی باشندوں نے مذکورہ شخص کو سوائی مان سنگھ ہسپتال میں داخل کیا۔ لیکن علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

چاقو مارنے کا واقعہ، نوجوان ہلاک
چاقو مارنے کا واقعہ، نوجوان ہلاک

By

Published : Oct 27, 2021, 3:53 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے موتی ڈونگری علاقے میں چاقو مارکر قتل کرنے کا خوفناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ پورا معاملہ گزشتہ دیر شب کا بتایا جارہا ہے، فی الحال ایس ایم ایس پولیس تھانے کی ٹیم اس پورے معاملے میں تحقیقات کررہی ہے۔

چاقو مارنے کا واقعہ، نوجوان ہلاک
چاقو مارنے کا واقعہ، نوجوان ہلاک

جس نوجوان کا قتل ہوا ہے اس کا نام 'امن' بتایا جارہا ہے، نوجوان کے چچا کا کہنا ہے کہ ان کا بھتیجا امن اپنی دکان بند کرکے گھر آرہا تھا اس دوران اسےفون آیا جس کے بعد وہ واپس چلا گیا۔ باہر جانے کے بعد میں جب وہ واپس گھر کی جانب آرہا تھا تو وہ زخمی حالت میں تھا۔ اس موقع پر مقامی باشندوں نے مذکورہ شخص کو سوائی مان سنگھ ہسپتال میں داخل کیا۔ لیکن علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

جس طرح سے پورا معاملہ سامنے آیا ہے اس کے بعد مقامی رکن اسمبلی کالی چرن صراف موقع پر پہنچے اور پولیس محکمے کے افسران کے ساتھ بات کی اور جلد سے جلد معاملے کا خلاصہ کرنے پر زور دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details