اس حادثہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم سوائی مان سنگھ اسپتال میں کرنے کے بعد اسپتال کی ٹیم لاشوں کو گھر بھیج رہی ہے۔
اس موقع پر راجستھان حکومت کے نمائندے اور پولیس محکمہ کے اعلی افسران اسپتال میں موجود ہیں۔ مذکورہ اسپتا ل کے مردہ گھر کے باہر کثیر تعداد میں لوگوں کا ہجوم نظر آرہا ہے۔ اعلی افسران لوگوں کو سمجھا کر انہیں گھر روانہ کر رہے ہیں۔
اس دوران راجستھان حکومت کے نمائندے اور ہوا محل اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی مہیش جوشی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ بجلی گرنے کے سبب اب تک 11 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ دیگر کئی افراد زخمی ہوے ہیں۔ زخمیوں کا علاج چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کو اس معاملہ کے تحت خصوصی ہدایت دی گئی ہے ۔