اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور کے 7 تھانہ علاقوں میں کرفیو - بھارتی ریاست راجستھان کی دارالحکومت جے پور

ایک شخص کی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت پائے جانے کے بعد جے پور کے سات مختلف تھانہ علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

جے پور کے 7  تھانہ علاقوں میں کرفیو
جے پور کے 7 تھانہ علاقوں میں کرفیو

By

Published : Mar 27, 2020, 11:24 PM IST

بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے رام گنج علاقے میں گزشتہ روز ایک شخص میں کورونا وائرس کی رپورٹ پوزیٹیو پائی گئی تھی، اس کے بعد رام گنج علاقے میں ایک کلومیٹر تک گزشتہ شب کرفیو لگا دیا گیا تھا۔

جے پور کے 7 تھانہ علاقوں میں کرفیو

اس کے بعد مریض جن لوگوں سے ملا تھا۔ ان تمام لوگوں کی ایک فہرست بنائی گئی تو یہ سامنے آیا کہ وہ شخص سیکڑوں لوگوں سے ملا تھا۔

اس کے بعد آج ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے پولیس محکمے اور دیگر محکمے کے افسران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی اور اس میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا کہ جے پور کے سات تھانہ علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا جائے۔

اس کے بعد اس فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے جے پور کے سات تھانوں میں کرفیو لگانے کا اعلان کیا گیا۔
ان سات تھانوں میں رام گنج پولیس تھانہ، سبھاش چوک، مانک چوک، کوتوالی پولیس کے تمام علاقے، غلطا گیٹ پولیس تھانہ، برہم پوری اور ناہر گڑھ کے چار دیواری شامل ہے۔

شام کو سات بجے سے ہی یہاں پر کرفیو نافذ ہو چکا ہے، واضح رہے کہ ریاست راجستھان میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل طور پر جاری ہے۔ اب تک راجستھان میں 45 کے قریب معاملے کورونا وائرس کے سامنے آچکے ہیں اور دو لوگ ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details