ادے پور:جھیلوں کے شہر ادے پور کے رہنے والے اقبال سکہ نے ایک اور انوکھی چیز بنا کر لوگوں کو حیران کردیا۔ اپنی لطیف فنکاری کے باعث پوری دنیا بھر میں مشہور ہونے والے اقبال نے اب دنیا کو ایک انوکھا تحفہ دیا ہے۔ اب تک 100 سے زائد عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے والے اقبال نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے مائکرو گرام کی ٹرافی بنائی ہے۔
اقبال کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹرافی ہوا سے بھی ہلکی ہے۔ اقبال نے بتایا کہ انہوں نے کافی جدوجہد اور لگن سے یہ ٹرافی بنائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ٹرافی کو سمندری نمک کے دانے سے بھی چھوٹی شکل میں بنایا گیا ہے۔ اقبال نے بتایا کہ اس ٹرافی کو جیتنے والی ٹیم کو ملنے والی ٹرافی جیسی شکل دی ہے۔ یہ سونے سے تیار کی گئی ہے اور اسے صرف عینک کی مدد سے دیکھا جا سکتا ہے۔ اقبال نے نمک کے چھوٹے دانے سے چھوٹی کرکٹ ٹرافی 2023، بیٹ، گولڈن کیمپ، اسٹمپ اور گیندوں کی مدد سے کرکٹ کے ایک چھوٹے سے میدان میں غیر مرئی فن پارے بنا کر ایک نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔