اردو

urdu

ETV Bharat / state

Khadim ul Hujjaj Selection in Jaipur: جے پور میں خادم الحجاج کے انتخاب کےلیے انٹرویو

خادم الحجاج کے لیے راجستھان سے 86 لوگوں نے درخواست دی ہے ان 86 افراد میں سے 19 کا انتخاب راجستھان حج کمیٹی کو کرنا ہے۔ جن لوگوں نے خادم الحجاج کے طور پر درخواست دی ہے ان تمام کا راجستھان حج کمیٹی کے چیئرمین امین کاغذی، اور دیگر نےانٹرویو کیا۔ Khadim ul Hujjaj Selection in Jaipur

جے پور میں خادم الحجاج کے انتخاب کےلیے انٹرویو
جے پور میں خادم الحجاج کے انتخاب کےلیے انٹرویو

By

Published : Mar 12, 2022, 7:15 PM IST

مقدس سفر حج 2022 کو لے کر تیاریاں جاری ہیں۔ ان حاجیوں کو حج کے دوران کسی طرح سے کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس لیے خادم الحجاج کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔ Khadim ul Hujjaj Selection in Jaipur

جے پور میں خادم الحجاج کے انتخاب کےلیے انٹرویو

خادم الحجاج کے انتخاب کے لیے جے پور میں واقع سیکرٹریٹ میں انٹرویو چل رہا ہے۔ خادم الحجاج کے لیے راجستھان سے 86 لوگوں نے درخواست دی ہے ان 86 لوگوں میں سے 19 لوگوں کا انتخاب راجستھان حج کمیٹی کو کرنا ہے۔ جن لوگوں نے خادم الحجاج کے طور پر درخواست دی ہے ان تمام کا راجستھان حج کمیٹی کے چیئرمین امین کاغذی، اور دیگر انٹرویو کیا۔ یہ انٹرویو شام پانچ بجے تک جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں: Hajj-2022 Registration from J&K & Ladakh: جموں و کشمیر اور لداخ سے حج کے لیے گیارہ ہزار عازمین کا اندراج

جو لوگ خادم الحجاج کے طور پر منتخب کیے گئے ہیں ان تمام کو سرکاری خرچے پر حاجیوں کی خدمت کے لیے بھیجا جائے گا۔

راجستھان حج کمیٹی کے چیئرمین کاغذی کا کہنا ہے کہ مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے ہمیں اس بارے میں کہا گیا تھا کہ ایک کمیٹی بنائی جائے اور جو لوگ خادم الحجاج کے طور پر جانا چاہتے ہیں ان تمام کا انٹرویو لیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ جو لوگ ایمانداری کے ساتھ خدمت انجام دینا چاہتے ہیں اور حاجیوں کی خدمت کر سکتے ہیں انہی لوگوں کو ہم انتخاب کر خادم الحجاج کے طور پر انتخاب کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details