ماہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ چل رہا ہے اور آج آخری روزہ ہے، کل یعنی پیر کے روز عید منائی جائے گی۔
راجستھان:عید الفطر کی نماز کے حوالے سے ہدایات عید کے روز خاص نماز بھی عید گاہوں اور مساجد میں ہی ادا کی جاتی ہے، لیکن موجودہ وقت میں کورو نا وبا کی وجہ سے آج دنیا بھر میں حالات خراب نظر آرہے ہیں۔
اس درمیان مذہبی رہنما بھی عوام سے اپیل کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ وہ عید الفطر کی نماز کے طور پر نفل نماز اپنے گھروں پر ہی ادا کریں، کہیں پر بھی بھی ایک ساتھ جمع نہ ہو اور خاص طور پر سماجی دوری کا خاص خیال رکھا جائے۔
مذہبی رہنماؤں کی جانب سے یہ بھی اپیل کی جا رہی ہے کہ جو مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے اس کی ہر طریقے سے تعمیل ہو۔
رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جو بھی فیصلہ حکومت کی جانب سے لیا جاتا ہے وہ ہمارے حق میں ہوتا ہے اس لیے کورونا جیسی وبا کو شکست دینے کیلئے ہمیں اپنے گھروں پر رہنا ضروری ہے۔
ان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہمیں پوری امید ہے کہ لوگ اس جانب توجہ دیں گے اور عیدالفطر کے موقع پر ان تمام باتوں کا خاص خیال رکھا جائے گا۔
وہیں اس بار اجتماعی طور پر نماز کی اجازت نہیں دینے کو لے کر بھی مسلم مذہب کے رہنماؤں کی جانب سے الگ الگ افسران کو خط لکھا گیا ہے۔