ضلعی جیل میں عارضی کووڈ کیئر سینٹر بنا دیا گیا ہے اور تمام مثبت مریضوں کو جیل میں آئیسولیٹ کیا گیا ہے۔
وہیں سوشل میڈیا پر جیل کے قیدیوں کی تین الگ الگ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو کی ابھی تک کوئی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے اور ای ٹی وی بھارت اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا۔
وائرل ویڈیو میں قیدی جیلر سومیر سنگھ گرجر پر الزام عائد کر رہے ہیں کہ وہ ان کی جانچ نہیں کروا رہے ہیں اور نا ہی انہیں اسپتال میں داخل کروایا جارہا ہے، ساتھ ہی وہ سومیر سنگھ پر قیدیوں کو گوگرا گھاٹی جیل بھجوانے کا الزام بھی لگارہے ہیں۔