اجمیر: ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ زیارت گاہ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ سے متصل چشتی منزل میں انڈین مینارٹیز فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس کانفرنس میں فاؤنڈیشن کے کنوینر ستنام سنگھ سندھو سمیت کئی معروف مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجمیر شریف درگاہ کے گدی نشین اور چشتیہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین حاجی سید سلمان چشتی اور ان کے ساتھیوں نے تمام مہمانان خصوصی کا والہانہ استقبال کیا۔
درگاہ میں بعد نماز جمعہ فاؤنڈیشن کے کنوینر ستنام سنگھ سندھو نے بتایا کہ بھارت میں تقریباً 40 کروڑ اقلیتیں رہتی ہیں۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سبھی محفوظ ہیں۔ مغربی میڈیا جس طرح ملک کی اقلیتوں کی سلامتی کو خطرہ بتا کر غلط پروپیگنڈا کرتا رہتا ہے، اس پر تشویش ہے۔ نوینر ستنام سنگھ سندھو نے کہا کہ مغربی میڈیا کی خبریں سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی جی کو ایک سیکولر لیڈر قرار دیا۔ وہ وزیراعظم اقلیتوں کے تحفظ اور ترقی کے لئے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
Indian Minorities Foundation اجمیر میں پیس کانفرنس کا اہتمام
اجمیر ضلع میں واقع چشتی منزل میں انڈین مینارٹیز فاؤنڈیشن کی جانب سے امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مذاہب کے رہنماوں نے شرکت کی۔
خواجہ معین الدین چشتی کی سرزمین سے ملک کو امن کا پیغام
یہ بھی پڑھیں:FIR against Sadhvi Prachi دی کیرالہ اسٹوری کی اسکریننگ کے موقعے پر سادھوی پراچی کا متنازع بیان، کیس درج
اس کانفرنس میں چشتیہ فاؤنڈیشن کے سید سلمان چشتی سمیت مختلف مذہبی رہنماؤں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ عیسائی مذہب سے مذہبی رہنما انیل میش، بودھ مذہب سے سائمن باروہ، جین برادری سے وویک مونی اور پرمجیت سنگھ چنڈوک بھی موجود تھے۔ پروگرام سے قبل سب نے درگاہ شریف پر چادر چڑھائی اور ملک میں امن و امان اور بھائی چارہ کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی۔