اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی ایس ایف جوانوں کی کھانا تقسیم کرنے کی مہم - لاک ڈاؤن

راجستھان میں لاک ڈاؤن کے 20 دن مکمل ہوچکے ہیں۔ سرحد پر ملک کی حفاظت کرنے والے بی ایس ایف جوان اب اس وباء میں پاک بھارت سرحد سے متصل دیہات میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کر رہے ہیں۔ جو اپنے آپ میں قابل تعریف ہے۔

بھارت۔پاک سرحد: گاؤں میں بی ایس ایف جوانوں کا کھانا تقسیم کرنے کی مہم
بھارت۔پاک سرحد: گاؤں میں بی ایس ایف جوانوں کا کھانا تقسیم کرنے کی مہم

By

Published : Apr 11, 2020, 3:56 PM IST

کورونا وائرس بھارت میں تیزی سے پھیل رہا ہے، جسے لیکر مرکزی اور ریاستی حکومت کورونا کو پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

وہیں باڑمیر کے 270 کلو میٹر کی سرحد کے آخر میں واقع گاؤں میں فوجی اہلکار کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کررہے ہیں اور سوشل ڈسٹین سنگ کے بارے می بھی آگاہ کر رہے ہیں۔

غور طلب ہے کہ سرحد پر واقع آخری گاؤں میں غریبوں کے لیے فوجی اہلکار راحت کا کام کر رہے ہیں۔ کیوں کہ لاک ڈاؤن کے دوران بہت سے غریب بھوکا پیٹ سونے کو مجبور ہیں اس لیے بی ایس ایف جوان وہاں جا کر کھانا تقسیم کر رہے ہیں۔

وہیں بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ میں ان دیہاتوں میں رہنے والے لوگوں نے بھی فوجی جوانوں کے ساتھ کندھے سے کندھے ملا کر جنگ لڑنے میں مدد کی تھی۔

بی ایس ایف جوان نے بتایا کہ پوری دنیا کورونا کی وبا سے لڑ رہی ہے اور اس کے پیش نظر بھارت میں لاک ڈاؤن کیا گیا۔

اس کورونا بحران میں حکومت ، ادارے ، تنظیمیں ، ہر شخص غریبوں کی مدد کے لئے کھانا اور راشن فراہم کررہا ہے۔ بارڈر سیکیورٹی فورس نے سرحد کے ساتھ متصل گاؤں کی بستی سمیت درجنوں دیہات میں کھانے پینے کی اشیاء بھی مہیا کی جا رہی ہے۔ اسی کے ساتھ ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم اس مشکل صورتحال میں ضرورت مندوں کی مدد کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details