اردو

urdu

اجمیر میں ترنگا ریلی، لوگوں میں قومی پرچم کی تقسیم

ریاست راجستھان کے اجمیر شریف میں جشن آزادی سے قبل آج ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا، وطن پرست مسلم تنظیموں نے مل کر درگاہ کے باہر خاص و عام تمام باشندگان ملک کو ترنگا جھنڈا تقسیم کیا۔

By

Published : Aug 14, 2019, 3:15 PM IST

Published : Aug 14, 2019, 3:15 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 11:55 PM IST

اجمیر میں ترنگا ریلی کا انعقاد ، وطن پرست عوام میں تقسیم کیے گئے786 ترنگا جھنڈے


گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی درگاہ کے نظام گیٹ کے باہر سے ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا ترنگا ریلی تنظیم کے انتظامیہ حاجی محمود خان نے بتایا کہ جشن آزادی سے ایک روز قبل یہ ترنگا ریلی نکالی جاتی ہے جس میں پولیس افسران سے لے کر سماجی کارکن اور سیاستدان سمیت مسلم تعلیمی اداروں کے بچے بھی شرکت کرتے ہیں, مسلم نوجوانوں نے مل کر اس ترنگا ریلی کے ذریعہ عوام میں وطن پرستی کا پیغام دیا۔

اجمیر میں ترنگا ریلی کا انعقاد ، وطن پرست عوام میں تقسیم کیے گئے786 ترنگا جھنڈے

انہوں نے بتایا کہ وطن پرستی کی بیداری اور ملک سے محبت کا پیگام دینے کیلئے یہ ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں بازار میں موجود ملک واسیوں اور دکانداروں میں 786 ترانگا جھنڈا اور بیج تقسیم کئے گئے۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 11:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details