کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی اداروں پر تالا لگا ہوا ہے۔ ایسے میں آن لائن کلاسیز بھی مختلف اسکولوں کی جانب سے کی گئی تھی جس میں کافی زیادہ انٹرنیٹ استعمال ہوتا تھا۔
موجودہ وقت میں بھی جو الگ الگ امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں، ان تمام لوگوں کی آن لائن کلاسیز بھی چل رہی ہیں۔ لاک ڈاؤن کے درمیان انٹرنیٹ میں کس طرح سے اضافہ ہوا ہے اس بات کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جے پور کے دہلی روڈ علاقے کے رہنے والے علی حیدر نے بتایا کہ لاک ڈاؤن سے قبل ایک جی بی انٹرنیٹ روزانہ استعمال کیا کرتا تھا۔ لیکن جب سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے تب سے روزانہ دو سے تین جی بی استعمال کیا جا رہا ہے۔