اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوٹہ میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ - محکمہ صحت کی رپورٹ

راجستھان کے کوٹہ میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

کوٹہ میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ
کوٹہ میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ

By

Published : Jun 27, 2020, 5:23 PM IST

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق آج صبح کورونا کے مزید 12 نئے معاملے سامنے آئے۔ اس میں تقریباً سبھی10سے 34 سال کے لوگ شامل ہیں۔ آج ملے کورونا مریضوں میں سکت پورہ علاقہ سے 12و 15سال کے لڑکے اور 34سالہ شخص شامل ہے،جبکہ کیشوپور میں ایک 34سالہ شخص کے علاوہ ولب بھاڑی سے 10 سالہ بچی، چھاونی سے 18سالہ نوجوان، گووند نگر سے 14 سالہ لڑکا کے ساتھ گمان پور کے سینٹرل اسکوائر سے 21 سالہ نوجوان کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔
اس سے قبل بھی جمعہ کوکوٹہ میں جو نئے معاملے سامنے آئے تھے ان میں بھی تلونڈی سے 13،20،اور 35، شیو پور سے 36 وگیان نگر سے 30،کھیلڑی پھاٹک سے 24،کیتھون سے 18،35 چوپاٹی کے جوس سنٹر سے ملے مریضوں میں 26،27، 30، 32،سال کے نوجوان،چھاونی میونسپل کارپوریشن کالونی کی 25 اور رائے پور سے 32سالہ خاتون شامل تھیں۔
ضلع میں نئے کورونا معاملے کے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 626 ہوگئی ہے۔

حالانکہ اب تک 231 سے زائد مریض علاج کے بعد صحت یاب ہوکر گھر واپس جاچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details