محکمہ انکم ٹیکس Income Tax Raids In Rajasthan کے ایک بیان کے مطابق 22 دسمبر کو شروع کی گئی اس کاروائی میں جن دو گروپوں کی تلاشی لی گئی ان میں سے ایک گروپ راجستھان، مہاراشٹر اور اتراکھنڈ میں بجلی کے سوئچ، تار، ایل ای ڈی، رئیل اسٹیٹ اور ہوٹل کے کاروبار سے متعلق کاروباری سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ جبکہ دوسرا گروپ جے پور اور اس کے آس پاس کے شہروں میں قرض دینے کا کاروبار Income Tax Raids On 2 Rajasthan Groups کرتا ہے۔
محکمہ نے کہا کہ جے پور، ممبئی اور ہری دوار سمیت مختلف مقامات پر پھیلے 50 سے زیادہ ٹھکانوں پر چھاپوں میں بڑی تعداد میں قابل دستاویزات اور ڈیجیٹل ڈیٹا ملا ہے اور انہیں ضبط کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ سوئچ، تار، ایل ای ڈیز وغیرہ کی پروڈکشن کے کاروبار میں مصروف گروپ کے کئی یونٹ سامان فروخت کر رہے ہیں جن کا باقاعدہ اکاؤنٹس میں ریکارڈ نہیں ہے ۔ وہ قابل ٹیکس آمدنی Tax Revenue چھپانے کے لیے فرضی اخراجات کے دعوے کی تفصیلات پیش کرتے تھے۔